پنجاب میں ہوٹل اور ریسٹورانٹس عیدالفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ

ہوٹلز ریسٹورانٹس کیلئے اوقات کار کا اعلان بعد میں کیا جائےگا، شاپنگ مال اورپلازے صبح 9 تا شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ، پرہجوم مقامات پرمنہ اورناک ڈھانپنا لازمی قرار، فوڈ کورٹ، سٹال، پلےرائڈ وغیرہ بند رہیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس. لاہور, وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آج وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے کورنا کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں شاپنگ مال اور پلازے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوڈکورٹ ، سٹال، ریسٹورنٹ، پلے رائڈ وغیرہ بند رہیں گی جبکہ ریسٹورنٹ عید کے بعد کھلیں گے، دن اور اوقات کا تعین بعد میں ہوگا۔ دکانیں، کاروبار اور مارکیٹیں بھی صبح 9 بجے سے شام5 تک کھولی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا ک وجہ سے پولیس کے اہلکاروں کو دوران بیماری خصوصی الاؤنس ملے گا جبکہ کورونا سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شہداء پیکج ملے گا۔ پرہجوم مقامات پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔





Comments

Popular posts from this blog

Job in Poland Atlas Copco (Field Service Engineer)

Job in Europe, Malta

Job in Porto, Portugal ( Natixis PMO)